ہمدرد فاﺅنڈیشن پنجگور کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ، 100سے زائد افراد نے خون عطیہ کیا

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمدرد فاو¿نڈیشن پنجگور کی جانب سے پنجگور کے علاقے مواچھ بازار خداباداں میں تھلیسیمیااور دیگر مریضوں کے لیے خون کے عطیہ کے لیے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک سو سات سے زائد افراد نے مریضوں کے لیے خون عطیہ کئے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پنجگور میں 225سے زائد تھلیسیمیاکے مریض موجود ہیں جن کو ہر ماہ خوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ساتھ ٹیچنگ اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں ڈیلیوری سمیت عام مریضوں کو خون کی ضرورت ہوتی ہے، ہمدرد فاو¿نڈیشن پنجگور میں نہ صرفِ خون کے عطیہ کے سماجی کاموں میں حصہ لے رہا ہے بلکہ مریضوں کے علاج ، غریب لوگوں کو سردی میں گرم کپڑے کی فراہمی سے لیکر عید کے موقع پر غریب گھرانوں کی امداد تک ہرقسم کے کارخیر میں حصہ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں