جعفرآباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

جعفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہو گیا، پولیس کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد کی آٹا چکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 22سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی، تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاوہ ازیں کیٹل فارم تھانہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں