نائلہ کیانی نے 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائلہ کیانی 8ہزار میٹر کی 11چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں، پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔خاتون خوہ پیما نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرکے پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔نائلہ نے یہ کارنامہ آج صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔اس سے قبل نائلہ کیانی نے پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں