کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر 2گاڑیوں میں تصادم، 13افراد زخمی

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مستونگ تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے ، حادثہ انڈس اور آلٹو مہران کار گاڑی میں پیش آیا۔ زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے میں مرد خواتین اور بچے شامل ہے حادثے کے 8 افراد کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں