مانجھی پور میں مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر کا عدم قیام ، مسائل جنم لینے لگے

مانجھی پور (یواین اے)تحصیل مانجھی پور میں مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر کا عدم قیام ، مسائل جنم لے رہے ہیں، عوام کو معمولی سرکاری امور نمٹانے میں بھی انتہائی مشکلات کا سامنا مذکورہ دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے انھیں ضلعی ہیڈ کوارٹر کا رخ کرنا پڑتا ہے تحصیل مانجھی پور میں مختلف سرکاری دفاتر قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ رپورٹ کے مطابق تقریبا دس سال قبل صحبت پور کو ضلع کا درجہ ملنے ساتھ مانجھی پور کو تحصیل کا درجہ دیا گیا لیکن دس سال کا عر صہ گزرنے کے باوجود اس جدید دور میں مانجھی پور میں عوام مختلف مسائل کا شکارہیں جن میں زکوا،محکمہ تعلیم اور دیگر کی عدم موجود گی کی وجہ سے مانجھی پور کے رہائشی اور دور دراز سے آنے والے لوگوں کو معمولی سرکاری امور نمٹانے میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مذکورہ دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو معمولی کام کے لیے بھی ضلعی ہیڈ کوارٹر جانا پڑرہا ہے افسوس اس بات کی ہے کہ وہاں جانے سے بھی غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کا معمولی کام بھی نہیں ہوتا ہے سردیاں ہوں یا گرمیاں غریب لوگوں کو دفاتر کے باہر گھنٹوں اپنے کام کے سلسلے میں پاں پر کھڑا رہنا پڑتا ہے جو مانجھی پور کی عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اس کے علاوہ اتنا انتظار کرانے کے باوجود معمولی کام کے لیے بھی دوبارہ آنے کو کہاجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ دفاتر کے چکر کاٹ کر کام نہ ہونے کی صورت میں مایوس ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ آتے ہیں اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ تحصیل مانجھی پور میں مذکورہ دفاتر قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں