تیسری مرتبہ مئیر لندن منتخب ہونا قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہبازشریف کی صادق خان کو مبارکباد

لاہور /اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں لندن کا مئیر بننے کی ہیٹرک مکمل کرنے پر صادق خان کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے اپنے والدین کا ہی نہیں ، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونا یقینا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں