سرگودھا میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، متعدد پمپس سیل

سرگودہا(این این آئی) سرگودھا ضلع بھر میں سمگل شدہ پٹرول و ڈیزل کی روک تھام کے لئے سمگل شدہ پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کرتے ہوئے ریکارڈ مہیا نہ کرنے پر چار پمپس کو سیل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ کی سربراہی میں سول ڈیفنس آفسیر کی زیر قیادت خصوصی ٹیم نے مختلف پٹرول پمپس پر اچانک چھاپے مار کر پٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا جہاں چار پٹرول پمپس فارم k اور رجسٹرڈ آئل کمپنیز سے سپلائی ریکارڈ نہ دکھانے پر چار پٹرول پمپس،فیصل آباد روڈ،کانڈوال روڈ،چک 98 جنوبی اور درسرا چک 98 جنوبی کو سیل کر دیا گیا ہے اور سمگل شدہ پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو تیز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں