عمران خان کی گرفتاری کے 2پہلو ہیں، ایک قانونی دوسرا سیاسی، فضل الرحمن

اسلام آباد(یو این اے)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے۔ٹھٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، ایک قانونی اور دوسرا سیاسی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ حکومت کےخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی ہے لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی بتایا کہ 9مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا ملین مارچ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں