بلوچستان سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں شدید گرمی کی لہر، شہری بلبلا اٹھے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سمیت ملک کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرمی پڑنے لگی، صحبت پور میں گزشتہ روز پارہ 40ڈگری تک جا پہنچاجبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے ساتھ ملک کے متعدد علاقوں میں بھی گرمی کی لہر سے لوگ بلبلا اٹھے، جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں