اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں منشیات فراہمی پر خاتون سمیت ملزم گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے دارحکومت اسلام آباد کے نامور تعلیمی ادارے میں منشیات کی سپلائی کرنے والی خاتون سمیت ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہے تھے۔خفیہ اطلاع پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزمہ کے ساتھ گرفتار ملزم تعلیمی ادارے میں کینٹین میں ملازمت کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران چرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔تحقیقات کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ جبکہ ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں