بلوچستان کابینہ میں پشتون وزرا کم ہیں، اراکین کی جانب سے آصف زرداری سے شکایات

کوئٹہ(یو این اے ) صدر مملکت اصف علی زرداری کے دور کوئٹہ کے موقع پراراکین بلوچستان اسمبلی مولانا نور اللہ، اسفندیار کاکڑ اور سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے صدر آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔ وزیراعلی بلوچستان نے ہم سے کیے گئے وعدے وفا نہیں کیے۔ اراکین صوبائی اسمبلی کا موقف اختیارکیا صدارتی انتخاب اور سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کے مطابق ووٹ دیے مگر صوبائی کابینہ میں ہمیں نظر انداز کیا گیا۔ مولوی نور اللہ اور اسفندیار کاکڑ کا موقف بھی اختیارکیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنماں وکارکنوں کی اکثریت نے صدر آصف علی زرداری سے سردار سربلند جوگیزئی کو مشیر وزیراعلی بلوچستان بنانے کا مطالبہ کردیا ۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں اور کارکنوں سے اگلی نشست ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔ آصف علی زرداری کا پارٹی رہنماں سے مکالمہ کیا ہے ۔ بلوچستان کابینہ میں پشتون وزرا کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے اراکین اسمبلی اور پارٹی جیالوں کی شکایات سن کر ازالے کی یقین دہانی کروادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں