کوئٹہ میں چرس برآمد ہونے پر ملزم کو 5سال قید، 50ہزار روپے جرمانہ

کوئٹہ (آئی این پی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون جناب سید غلام قادر شاہ بخاری نے چرس برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو 5سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید بھگتنا پڑے گی۔استغاثہ کے مطابق ملزم ضیا الحق سے گزشتہ سال پولیس نے 530گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا ، گزشتہ روز مذکورہ مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کے جج نے ملزم ضیا الحق کو چرس برآمدگی کاجرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی۔ جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں