بائی پاس روڈ کوئٹہ پر چوریاں، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے، کاشف حیدری

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما کاشف حیدری نے بائی پاس روڈ سے منسلک کرخسہ پارک اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دیہاڑے عوام کو موٹرسائیکل، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کیا جارہا، قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈاکوو¿ں کو قابو کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے، امن و امان قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کیلئے کرخسہ پارک واحد سرکاری پارک ہے جہاں شہر کے دور دراز علاقوں سے شہری تفریح اور پکنک کے غرض سے کرخسہ پارک کا رخ کرتے ہے مگر آئے روز بائی پاس روڈ سے منسلک کرخسہ پارک اور گردونواح میں عوام کو موٹرسائیکل، موبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کیا جارہا ہیں جو کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ سے منسلک کرخسہ پارک اور گردونواح سے آئے روز اسلحے کے زور پر ڈکیتی اور چوری کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں مگر ڈکیتوں کی گرفتاری تاحال عدم گرفتاری سوالیہ نشان اور قابل مذمت ہے، انہوں نے چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کرخسہ پارک اور گردونواح کے ڈکیتیوں میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں