بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ، اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں