غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونیوالے 210 افغان باشندے گرفتار

نوکنڈی (نامہ نگار) پاک افغان سرحد سے 210 افغان گرفتار۔ پاک افغان سرحد سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں سرحدی فورسز نے 210 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں 40 خواتین اور 20 بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان باشندے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار ہوئے ہیں، مذکورہ افراد پاکستان کے راستے سے ایران جانا چاہتے تھے، فورسز نے تمام گرفتار افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے نوکنڈی لیویز کے حوالے کردیا، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں