کچی کینال میں 93 اسامیوں پر400 بھرتیاں کی گئیں، صوبائی وزیر کا انکشاف

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر ایریگیشن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ اور اسمبلی اجلاس اپنے قواعد کے مطابق بلکل بلائی جائے گی اورکابینہ کے دو سے چار اجلاس ہوئے ہیں جس میں بڑے اہم فیصلے بھی ہوئے ہیں اور جو بھی ایشوز ہوں گے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی تمام اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلے کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہے تمام اراکین اسمبلی کا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرا ز بگٹی پر بھر پور اعتماد ہے ماضی میں جو کچھ بلوچستان کے ساتھ ظلم ہوا ہے بلوچستان حکومت وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں اب بہتر نتائج برا مد ہوں گے اور بلوچستان کے عوام کیلئے بہتر سے بہتر فیصلے کریں گے انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کچی کینال سیکشن اے فیز ون میں 93پوسٹیں تھی بھرتی چار سو کی گئی ہے اس حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان کے نوٹس میں دیا ہے ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں