افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 6 فوجی اہلکار ہلاک، 10 سے زائد زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان میں فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں آگئی ،چھ اہلکار ہلاک ،10سے زائد زخمی ،متعدد زخمیوں کی حالت نازک ، ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ،دھماکے سے فوجی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ،کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر فیض آباد میں ایک طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گشت پر تھا کہ اس دوران سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا دھماکے سے 6اہلکار ہلاک، 10سے زائد زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں