وزیراعظم نے پاکستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، ہم لازمی 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کو اسکول میں داخلہ کرائیں گے، تخریب کاری ملک کے لیے بڑا چیلنج ہے، قوم نے تخریب کاروں کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تعلیمی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، آج ایک انتہائی اہم تقریب یہاں ہو رہی ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے، محمد علی جناح نے فرمایا تھا قوم کے لیے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹنٹنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان کا، مالی وسائل تعلیم کے فروغ کے لیے ضروری ہے اور اس کا مسئلہ بھی درپیش ہے لیکن سب سے بڑا چیلنج ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے حوصلے کا ہونا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک جوہری ملک ہے، ہم بیرونی دباﺅ کے باوجود جوہری ملک بنے، تخریب کاری ملک کے لیے بڑا چیلنج ہے، قوم نے تخریب کاروں کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر موڑنے کے لیے کئی موقع سامنے آئے ہیں، کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں