دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ، چرواہا جاں بحق

دکی(صباح نیوز)جھالار کے علاقے کلی گنڈیری میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے چرواہا جاں بحق ہو گیا، لیویز ذرائع کے مطابق چرواہے کی شناخت رحیم بخش ولد مراد بخش قوم مری سکنہ کلی گنڈیری کے نام سے ہوئی ۔ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد اپنی موٹرسائیکل بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ علاوہ ازیں جاں بحق چرواہے کی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں