سانحہ نو مئی، آج سیاہ ترین ، سوچوں کو الگ کرنے کا دن ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی سوچوں کو الگ الگ کرنے والا دن ہے، ایک طرف قوم کے عظیم بیٹے، ان کے اہلخانہ ، محب وطن عوام ہیں تو دوسری طرف وہ کردارہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں۔ہمیں آگے بڑھنا ہے، ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں