ڈپٹی کمشنر پنجگور سے سول سوسائٹی وفد کی ملاقات، ڈاکٹروں کے تبادلے واپس لینے کا مطالبہ

پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور ڈاکٹروں کے تبادلہ کے خلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج ، تبادلے کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی پنجگور کے ایک وفد نے ضلعی آرگنائزر حاجی افتخار احمد کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ سے ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر پنجگور کو ماہر امراض قلب ڈاکٹر چاکر اسلم اور ڈی ایچ او یاسر طاہر کے تبادلے کے حوالے سے یاد داشت پیش کی وفد میں ظہورِ زیبی ، زبیر ایوب طارق بلوچ اور دیگر بھی شامل تھے پنجگور سول سوسائٹی نے کہا کہ ڈاکٹر یاسر طاہر اور چاکر اسلم نے مخلصانہ انداز میں علاقے کے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے اقدامات کیے اور یہ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے تھے مگر انکو عوام کی باامتیاز خدمت کرنے کی سزادی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی پنجگور کے عوام کی آواز ہے اور عوامی مفادات کے برخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر جہدوجہد کو اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے ہر غلط عمل کی نہ صرف مخالفت کرے گا بلکہ اسکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے گا انہوں نے کہا کہ ہم پنجگور سے فرض شناس اور خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے تبادلے کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور آج کا یادداشت کا بھی اس سلسلے کی کھڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ نے سول سوسائٹی کے آرگنائزر حاجی افتخار احمد کی سربراہی میں ملنے والے وفد کو یقین دہانی کرایا کہ وہ اس مسلے پر محکمہ ہیلتھ کے زمہ داروں سے بات کرے گا اور سول سوسائٹی کے مطالبات سے انکو آگاہ کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں