بحریہ کا ریسکیو آپریشن، 8ماہی گیر ایرانی سفارتی حکام کے سپرد، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے 8ایرانی ماہی گیروں کو ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا، ایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن میں بچایا گیا تھا۔ پاک بحریہ کے جہاز نے آتشزدگی کی شکار کشتی کی ہنگامی کال پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پی این ایس پر موک نے ایرانی کشتی کے تمام 8ماہی گیروں کو بچایا اور آگ کو بجھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں