مثبت تنقید اپوزیشن کا حق ہے ، جائز تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک سازش کے تحت عوام اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی لیکن عوام نے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جبکہ پاک فوج نے واقعے میں ملوث افسروں کا بھی کڑا احتساب کیا۔وزیراعلی نے بلوچستان اسمبلی میں 9مئی سے متعلق اتحاد کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور پیپلز پارٹی کے قیادت نے پاکستان توڑنے کی سازش کو ناکام بنایا تھا۔گوادر میں معصوم اور نہتے شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ گوادر میں معصوم شہریوں کوبیدردی سے قتل کیا گیا، ملک دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اسمبلی میں اپوزیشن رکن کے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب کہا ہے کہ (پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام )پی ایس ڈی پی کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے ۔ صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی کی ترجیحات کا ازسر نو تعین کررہی ہے، عدالت عالیہ بلوچستان کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی پر نظر ثانی کررہے ہیں،ماضی میں پی ایس ڈی پی ریوڑیوں کی طرح بانٹی گئی، مثبت تنقید اپوزیشن کا حق غلطیوں کی درستگی ہمارا فرض ہے بلوچستان کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے جائز تحفظات دور کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں