کچے کے ڈاکوﺅں کیخلاف بلوچستان، سندھ اور پنجاب سے بیک وقت کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)آئی جی سندھ نے کچے کے ڈاکوں کو لگام ڈالنے کے لیے دیگر صوبوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی سندھ کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ ڈاکوں کے خلاف پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے بیک وقت کارروائی کی جائے۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے کچے کے ڈاکوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے اور ان کو لگام ڈالنے کے لیے تینوں صوبوں کے درمیان کو آرڈینیشن کمیٹی کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکوں کےخلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے بیک وقت کارروائی کی تجویز پیش کی گئی ہے، کیونکہ ڈاکو تینوں صوبوں کے بیچ موجود ہیں۔آئی جی سندھ کی تجویز ہے کہ تینوں صوبے ایک ساتھ کارروائی کریں، کیونکہ ایک صوبہ کارروائی کرے تو ڈاکوں کو بھاگنے کا راستہ مل جاتا ہے۔ سندھ کچے کے محل وقوع کے مطابق تینوں صوبوں کی پولیس کو ایک ساتھ کارروائی کرنی ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈاکوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کریگی، تینوں صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن سے کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکوں کی تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں