صدیق مینگل کا قتل، انتظامی یقین دہانی پر جے یو آئی نے خضدار میں شاہراہ کھول دی

خضدار (نامہ نگار) انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد جے یوآئی کی جانب سے شاہراہ کھولنے اور پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان۔ ڈی آئی جی خضدار کی جانب سے یقین دہانی اور ڈی سی خضدار کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد، ضلعی امیر مولانا قمرالدین نے روڈ بلاک ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعیت علما اسلام کے رہنما و صدر خضدار پریس کلب محمدصدیق مینگل کے بہیمانہ قتل کیخلاف جے یو آئی کی جانب سے آج روڈ بلاک کیا گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں ایس ایس پی خضدار، اے ڈی سی جنرل،ڈی ایس پی ودیگر ضلعی ذمہ داران نے ضلعی امیر مولانا قمرالدین، سرپرست اعلی مولنا فیض محمد اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی کے ساتھ طویل مذاکرات کیے، جس میں قاتلوں کی گرفتاری اور خضدار میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کے بعد مولانا قمرالدین نے دعا کے ساتھ روڈ بلاک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں