پنجگور بارڈر پر ایرانی اور پاکستانی سیکورٹی حکام کی سرحدی امور کے حوالے سے ملاقات

پنجگور ( این این آئی ) پنجگور سے متصل گر بارڈر پر ایرانی اور پاکستانی سیکورٹی حکام کی سرحدی امور کے حوالے سے ملاقاتیں پاکستانی ٹیم کی سربراہی اے سی پنجگور اور ایف سی کے آفسران نے کی دونوں سائیڈ کے سرحدی ذمہ داروں نے گر بارڈر کا جائزہ لیا ذرائع کے مطابق دونوں سائیڈ کے زمہ داروں کی ملاقات کے بعد یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ گر کے مقام پر بھی ایک راہداری گیٹ کھلنے جارہا ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے کہ گر کے مکینوں کا بھی گزر بسر سرحدی کاروبار سے منسلک ہے دونوں سائیڈ کے سرحدی ذمہ داروں اور انتظامی افسران کی ملاقات سے یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ گر کے مقام پر بھی عوام کے روزگار کی خاطر ایک راہداری گیٹ کھولنے کی منظوری دیا جائے گا ذرائع کے مطابق ،،گر،، کے مقام پر راہداری گیٹ کا مسئلہ پچھلے تین سال سے زیر غور رہا ہے اب گر کے مقام پر سرحدی حکام اور انتظامی آفسران کی ایک دوسرے سے ملاقات کے بعد یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ گر کے مقام پر بھی ایک راہداری گیٹ کھلے گا جس سے عوام کو روزگار کے زیادہ مواقعے ملیں گے اور ساتھ میں عوامی حلقوں سے پنجگور سے ممبر صوبائی اسمبلی واجہ میر اسداللہ بلوچ قومی اسمبلی کے رکن پھلیں بلوچ صوبائی اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ سے مطالبہ کیا کہ وہ گر انٹری پوائنٹ کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ چیدگی اور جیرک پر بوجھ کم ہو اور پنجگور کے عوام کو روزگار کے مذید مواقعے میسر آسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں