تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 10 مئی کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

کوئٹہ (آئی این پی) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے بروز جمعہ 10مئی صوبے بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آئین کی تحفظ ، چمن پرلت کے شہدا اورزخمیوںکی ایف آئی آر درج کرنے ، عمران خان کی رہائی ، مسنگ پرسنز ، دہشتگردی ، امن وامان ، سخت ترین مہنگائی ، بدترین بیروزگار ، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی ، زمینداروں کے احتجاج ، ملک میں نجکاری اور سہولت سرمایہ کاری کونسل کے نام پر آئین کی پائمالی اور اٹھارویں آئینی ترمیم کےخلاف سازشوںاور بالخصوص بعنوان ” آئین کی بالادتی “ کیلئے عوامی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے آئین سے انحراف کے نتیجے میں آج ملک آئینی ، سیاسی ، معاشی اور معاشرتی بحرانوں میں گر چکا ہے اور ملک کا ہر شہری کو اپنے اردگرد مسائلستان کے سواکچھ دکھائی نہیں دے رہاہے ۔ امن وامان نہ ہونے کی وجہ سے عالمی سرمایہ کارکمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے کھتراتے ہیں ملک کو تنہائی کا شکار اور عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 8فروری 2024کے الیکشن کے خرید وفروخت نے ملک کے عوام کو حیرانگی اور مایوسی کا شکار بنادیا ہے ، کرپٹ ، رشوت خور ، پرسنٹ اور جھوٹ وفریب کی مافیا کو مسلط کیا گیا ہے ۔ جس سے ملک کا سیاسی عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے اور بحران گہرے سے گہرے ہوتے جارہے ہیں جبکہ جمہوریت اور عوام کی رائے کو مذاق بنا دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملک کی آئین پر عملدرآمد ، آئینی اداروں کو ادارتی اختیار کا پابند بنانے ، جمہور کی حکمرانی تسلیم کرنے ، چمن پرلت کے مطالبات تسلیم کرنے ، پرلت پر حملے کے دوران لوگوں کو شہید وزخمی کرنے کی ایف آئی آر درج کرنے ، عمران خان سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی رہائی ، بجلی اور گیس کی نایابی ، نجکاری اور سرمایہ کاری کونسل کے نام پر صوبائی خودمختاری اور آئین کی پائمالی کی جاری اقدامات کی خاتمے کیلئے اتحاد کے جاری احتجاج کو کامیاب بنانا عوام اور سیاسی جمہوری ملت پال کارکنوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں