پاکستانی سیٹلائٹ "آئی کیوب قمر "سے پہلی تصویر موصول

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول ہو گئی، سپارکو ترجمان کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرف 3چکر لگائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں دو روز میں داخل ہوا تھا۔جس کے بعد آج سپارکو کو سیٹلائٹ سے پہلی تصویر موصول ہوئی ہے، سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگا لیے ہیں۔یاد رہے کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، ’آئی کیوب قمر ’ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں