کراچی میں ملٹری اعزاز نوازنے کی تقریب، 14افسران کو ستارہ امتیاز، 19 کو تمغہ امتیاز پیش

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کور میں رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی۔انہوں نے قربانیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تقریب میں 9 جاں بحق فوجیوں کے لواحقین نے تمغہ بسالت وصول کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق 14 افسران کو ستارہ امتیاز ، ملٹری اور 19 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں