کوئٹہ کے علاقے کلی عمر میں گزشتہ شب مسلح ڈاکو داخل، 3 گرفتار، 5فرار

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ کے علاقے کلی عمر میں مسلح ڈاکو داخل ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کلی عمر میں مسلح ڈاکو داخل ہوئے، گاو¿ں والوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد مسلح ڈاکو چھتوں پر چڑھ گئے اس دوران مسلح ڈاکوو¿ں اور گاو¿ں والوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ڈاکوو¿ں اور گاو¿ں والوں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد گاو¿ں والوں نے تین ڈاکوو¿ں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکوو¿ں کی تعداد آٹھ تھی جن میں تین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ پانچ ڈاکو فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی مگر پولیس آدھے گھنٹے بعد پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں