شریف برادران سے عوامی خدمت کی تحریک ملتی ہے، ترقی کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینکس آن ویل پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کلینکس آن ویلز میں تمام بنیادی طبی سہولیات موجود ہیں، ہم 200 کلینکس آن ویلز کو مختلف پوائنٹس پر سٹینڈ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹراساو¿نڈ کی سہولت موجود ہوگی، کلینکس آن ویل میں ایک ڈاکٹر ہوگا اور ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود ہوگی، 40 لاکھ افراد کلینکس آن ویلز پراجیکٹ سے مستفید ہوں گے، کلینکس آن ویل کے اندر زچہ و بچہ کیلئے بھی سہولیات ہوں گی۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ کلینکس آن ویل اس جگہ پارک ہوں گی جہاں ہسپتال کی سہولت دور ہو، کلینکس آن ویل میں سکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت بھی موجود ہوگی، پراجیکٹ میں ہم 36 اضلاع کے مقامی ڈاکٹرز کو ترجیح دیں گے، یہ منصوبہ طبی شعبہ کو مکمل طور پر تبدیل کردے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبہ شہباز شریف نے شروع کیا تھا، گزشتہ دور حکومت میں اس منصوبے کو بند کر دیا گیا تھا، ہم شہبازشریف اور نواز شریف کے منصوبوں کو دوبارہ سیدھا کر رہے ہیں، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاک کی کمی کو پورا کرنے پر بھی غور کرر ہے ہیں، ہم صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر لے کر جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 8 اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی کی سہولت لے کر آ رہے ہیں ، پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف سے مجھے عوامی خدمت کی تحریک ملتی ہے، کنٹینر کو صرف احتجاج کیلئے نہیں علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران پاکستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں