پہاول نگر میں جن نکالنے کے بہانے نوجوان تشدد سے جاں بحق، جعلی عامل گرفتار

بہاول نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی عامل پیر گرفتار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بہاول نگر کے نواحی گاو¿ں سونڈھا کے رہائشی ذوالقرنین کا گھرانہ کھائی بودلہ کے جعلی عامل پیر اظہر شاہ کے معتقدین میں سے تھا۔ جعلی پیر کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ ا±س نے کہا ذوالقرنین پر جنات کا سایہ ہے۔عامل کے کہنے پر گھر والوں نے ذوالقرنین کو اس کے ڈیرے پر بھیجا۔ وہاں جہاں اظہر شاہ اور اس کے 3 چیلوں نے جن نکالنے کی آڑ میں ذوالقرنین پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جعلی پیر نے نوجوان کے گھر والوں کو اطلاع دی کہ اس کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی ۔ جب اہلِ خانہ وہاں پہنچے تو ا±نہیں لاش تھمادی گئی۔غسل کے دوران معلوم ہوا کہ ذوالقرنین کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشان ہیں۔ ذوالقرنین کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بہاول نگر منتقل کی گئی۔تھانہ تخت محل پولیسں نے مقتول کے بھائی محمد گلفام کی مدعیت میں جعلی پیر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اظہر شاہ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے چیلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں