اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان کا غزہ مارچ، ریڈ زون داخلے پر پابندی، پولیس سے دھکم پیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان کی جانب سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پولیس اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک سے آگے جانے سے روک دیا۔ مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پولیس پر بوتلوں کی برسات کر ڈالی، احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق اور راولپنڈی سے طلبا و طالبات کا قافلہ بھی مارچ میں شریک ہوا۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم امریکی سفارتخانے پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں