بھارت میں قدیم درگاہ پر مشتعل افراد کا حملہ، قبروں مسمار کرکے مورتیاں نصب کردیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک تاریخی درگاہ کے اندر قبروں کو مسمار کرکے ان کی جگہ مورتیاں نصب کردی گئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد باد میں امام شاہ بابا کی 600 سال پرانی درگاہ پر پیش آیا جہاں مشتعل افراد درگاہ پر دھاوا بول دیا۔ اس درگاہ کو ہندﺅں کا مقدس مقام ہونے کا دعویٰ کرکے کافی عرصے سے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ حملہ آوروں نے درگاہ کی بے حرمتی کی اور قبروں کو مسمار کرکے مزار میں مورتیاں نصب کر دیں۔ درگاہ پر حملے کی اطلاع ملنے پر مسلمان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور درگاہ کی بے حرمتی سے روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر حملہ آورں سے تصادم بھی ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حسبِ معمول تاخیر سے پہنچی اور 30 افراد کو حراست میں لے لیا جس میں بڑی تعداد مسلمانوں کی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں