مزدوروں کا قتل اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی کیخلاف سربندن میں احتجاجی ریلی

گوادر (نامہ نگار) سربندن میں 7 مزدوروں کے قتل، امن و امان کی بحالی و لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اہالیان کی جانب سے سربندن چوک سے جیٹی تک پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں سربندن کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بحالی امن اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز بلند کی۔ ریلی کے اختتام پر سربندن کے سیاسی و سماجی شخصیت کہدہ حمید عصا اور یونین کونسل سربندن کے چیئرمین نصیب نوشیروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربندن کی تاریخ ہمیشہ پرامن رہی ہے، جس کو قائم رکھنے کے لیے آج ہم نے ریلی نکالی، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سربندن کو پرامن بنایا جائے اور لاپتہ افراد کی جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں