بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفہ کے بعد کل صبح 11 بجے ہوگا۔ اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن محمد صادق سنجرانی خاران میں شہید سالار میڈیکل کالج کے قیام جبکہ جماعت اسلامی کے رکن، عبدالمجید بادینی اور حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن گودار کے ساحل پر غیر قانونی ماہیگری اور ٹرالنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے سے متعلق گزشتہ اجلاس کی موخر شدہ قراردیں پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں