کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کل کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(یو این اے )اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف ریجنل آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کرغستان ،بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز آج بروز جمعرات رات 9:00بچے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین ،ایم ڈی او پی ایف محمد عامر شیخ کی ہدایات کی روشنی میں او پی ایف وطن واپس آنے والے پاکستانی طلبہ کو خوش آمدید کہہ رہی ہے کوئٹہ انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل او پی ایف بلوچستان منظور حسین کیر یو تمام عملہ کے ہمراہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور وطن واپس پہنچے والے پاکستانی طلبہ کو سہولت باہم پہنچانے و خوش آمدید کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں