خضدار سے سندھ ایرانی تیل کی اسمگلنگ، فی گاڑی ڈیڑھ لاکھ روپے لائن لینے کا انکشاف

خضدار (انتخاب نیوز) رات کی تاریکی میں ایرانی ڈیزل مزدا اور ٹرک کے ذریعے سندھ اسمگلنگ کا سلسلہ شروع۔ ایس ایچ او کرخ چند دونوں میں کروڑ پتی، مبینہ طور پر مزدا،ٹرک ، گاڑیوں میں سے فی گاڑی ڈیڑھ لاکھ روپے لائن لینے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے براستہ ونگو ایم 8 شاہراہ سے ایرانی تیل سمگلنگ پر پابندی مکمل پابندی عائد ہے۔کسٹم اور ایف سی کی جانب سے سختی کے بعد ایس ایچ او کرخ نے متبادل طریقہ نکال دیا۔ مزدا اور ٹرک گاڈیوں میں خفیہ طریقے سے ایرانی تیل لوڈ کرواکر ڈیڑھ لاکھ کے عوض جانے دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق روزانہ بیس سے تیس مزدا اور ٹرک گاڈی ایم 8 شاہراہ سے سندھ جاتی ہے جہاں بھلونک کے مقام پر کرخ پولیس چوکی ایس ایچ او کی ایما پر ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتی ہے۔ یوں چند دنوں میں ایس ایچ او کرخ کروڑ پتی بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے آئی جی بلوچستان پولیس اور ڈی آئی جی خضدار رینج سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں