ویٹرنری ڈاکٹرز آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں احتجاجاََ نذر آتش کرینگے، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسیشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز جو کہ پچھلے 8 برس سے بیروزگاری کے مارے در بدرک کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ حکومت کا کوئی ایسا در نہیں جہاں پہ ہم ڈاکٹرز نے انکا دروازہ نہ کھٹکٹھایا ہو بلوچستان کے تمام بیوروکریسی سے لیکر وزراءاور سی ایم تک ہم ڈاکٹرز نے اپنی فریاد پہنچا دی لیکن اسکے باوجود ہم ویٹرنری ڈاکٹرز کو سوائے رسوا کے کچھ نہیں ملا ۔ اب ہم ویٹرنری ڈاکٹرز اس مقام پر پہنچے ہیں کہ ہم ڈاکٹرز آج بمورخہ 23 مئی کو دوپہر کے وقت اپنی ڈگریا ں احتجاجا بلوچستان اسمبلی کے سامنے نذر آتش کرینگے ۔ ترجمان نے صحافت جیسے شعبے تعلق رکھنے والے تمام صحافی حضرات سے درخواست کی ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کے اس احتجاجی مظاہرے کو زیادہ سے زیادہ کوریج دے اور انکی آواز پورے ملک تک پہنچائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں