آر ایچ سی اسپتال مند میں میل ڈاکٹرز ، ادویات اور ایکسرے مشین عدم دستیاب

مند (نمائندہ انتخاب)مند کے سینئر سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت انتظامیہ اور مند کے نو منتخب نمائندے معتبر حاجی برکت رند صاحب اور مینا مجید صاحبہ سے درخواست ہے کہ مند سورو کے آر ایچ سی (RHC) کو فعال کرنے میں کلیدی کردار کریں ۔ کئی سال گزرنے کے باوجود مند کے آر ایچ سی اسپتال میں کوئی میل ڈاکٹر نہیں اور نہ کہ کوئی ایکسرے کا مشین ہے اور نہ کہ کوئی میڈیسن ہے ۔ لوگ پرائیویٹ کلینکوں میں میڈیسنز خریدنے پر مجبور ہیں DHO کیچ ڈاکٹر ابابگر صاحب نے پچھلے ہفتے RHC مند کا دورہ کرکے یقین دہانی کرائی کہ مند کے RHC کو فعال کرانے میں وہ کلیدی کردار ادا کرینگے لیکن ابھی تک کچھ پیشرفت نہیں ہوا ہے ۔ بتاتا چلوں کہ مند کے RHC میں عدم طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ اس دنیا سے کوچ کرگئے اور حال ہی میں ڈینگی وبا پھیلنے پر کیچ میں کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں تو مند بھی ڈینگی کے لپیٹ میں ہے لیکن ابھی تک محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ڈینگی کے روک تھام کے لیئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں