بلوچستان میں گندم کی خریداری تاخیر کا شکار

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان میں گندم کی خریداری کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار۔ محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری میں تاخیر باردانے کی تقسیم نہ ہونے کے سبب ہوئی۔ بلوچستان میں گندم خریداری کیلئے بار دانے کی تقسیم کل سے شروع ہو جائے گی۔ محکمہ خوراک نے مزید بتایا کہ بار دانے کی تقسیم کے ساتھ گندم کی خریداری بھی شروع ہو جائے گی۔ جعفرآباد اور نصیر آباد میں گندم کی خریداری کیلئے ٹیمیں موجود ہیں ۔ رواں سال بلوچستان میں 5لاکھ بوری گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جون کے مہینے میں گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں