زمینی حجم کے برابر نیا سیارہ دریافت، زندگی موجود ہو سکتی ہے، سائنسدان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے زمین کے حجم کے برابر ایسا سیارہ دریافت کر لیا، تفصیلات کے مطابق سیارے پر کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے۔زمین سے 40 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع سیارے کا حجم زہرہ کے برابر جبکہ زمین سے کچھ چھوٹا ہے۔اس سیارے کا درجہ حرارت بھی ممکنہ طور پر اتنا ہے جو زندگی کو سپورٹ کرنے کے لیے کافی ہے۔اسے Gliese 12 b کا نام دیا گیا ہے جو ایک ایسے ستارے کے گرد چکر لگاتا ہے جو ہمارے سورج سے 27 فیصد چھوٹا ہے۔یہ سیارہ ستارے کے گرد اپنا چکر 12.8 دنوں میں مکمل کرتا ہے اور ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس میں آب و ہوا موجود ہے یا نہیں۔مگر سائنسدانوں کا تخمینہ ہے کہ اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے، جو اب تک دریافت ہونے والے ہزاروں دیگر سیاروں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔سدرن کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس سیارے کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔تحقیق کے مطابق سیارے کا درجہ حرارت سطح پر سیال پانی کے لیے درست ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ پانی زندگی کے لیے ضروری جز ہے۔محققین اب یہ تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ Gliese 12 b کی آب و ہوا زمین سے ملتی جلتی ہے یا نہیں یا زمین سے کس حد تک مختلف ہے۔اس سیارے کو ناسا کے Transiting Exoplanet Survey Satellite کا ڈیٹا استعمال کرکے دریافت کیا گیا اور اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے اس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں