ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کی موت، لاش 2روز بعد نہر سے برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانگلہ ہل میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دو دن بعد نکال لی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹاک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں گرنے والا 17 سالہ عاطف علی میٹرک کا طالب علم تھا۔عاطف دو روز قبل ٹک ٹاک بناتے ہوئے سانگلہ ہل نہر میں ڈوب گیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں