یاسمین راشد اسپتال سے جیل منتقل

لاہور (آئی این پی ) یاسمین راشد کی حالت سنبھل گئی سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو اینٹی بائیوٹک کورس مکمل ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ، ڈاکٹر یاسمین کو معدے اور ڈی ہائیڈریشن کے مسائل تھے، ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹس بہتر آئیں۔ میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ روز سے جیل جانے کے لیے بضد تھیں، ڈسچارج کے بعد یاسمین راشد کو جیل منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے تین روز قبل ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہو گئیں اور انہیں ایمبولینس میں جیل سے سروسز ہسپتال علاج کیلئے لایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں