لورالائی میں 8سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

لورالائی(آن لائن) ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد کی ہدایت پر ایس ایس پی محمد ظفر بزدار کی احکامات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی کے زیگرانی ایس ایچ او لورالائی محمد شریف موسخیل نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوے نواں کلی لورالائی پٹھانکوٹ میں 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم نعمت اللہ ولد سہراب خان ساکن نواں کلی پٹھانکوٹ لورالائی کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا اور ملزم کیخلاف پولیس تھانہ لورالائی میں مقدمہ فرد نمبر 150/024 بجرم376، 364Aدرج کرلیا ۔حلقوں نے لورالائی پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے میں پولیس مزید اپنا کردار ادا کرےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں