جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز کو جلد 20ارب روپے کی گرانٹ دی جائے، لیبر فیڈریشن

کوئٹہ (آن لائن) آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محنت کش سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سمیت مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ اےڈہاک رےلےف تنخواہوں مےں ضم کےا جائے ۔آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جار ی ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر سلطان محمد خان، مرکزی سےکرٹری جنرل عبدالستار، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری منظور احمد بلوچ ،صوبائی چیئرمین شاہ علی بگٹی ،عبدالحلیم خان،آصف شاہ،عبدالستار ترین،شمس اللہ ، محمد زمین اور نور شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ اور نجی کمپنیوں ،کول مائنز کے مستقل ملازمین کی پنشن 10 ہزار سے بڑھاکر 40 ہزار روپے کرے،بیوٹمزاور بلوچستان یونیورسٹی کو جلداز جلد20 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے،نجکاری کا فیصلہ واپس لیاجائے،گریڈ 1 سے 16 تک ختم کی جانے والی ڈیڑھ لاکھ اسامیاں بحال کی جائیں،تعلیم یافتہ بے ر وزگار نوجوانوں کوفوری طور پرباعزت روزگار دیا جائے،واسا،کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ،جامعہ بلوچستان سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں،کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر کنفرم کیا جائے،بلوچستان میں صنعتیں لگائی جائیں ،مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ،اشرافیہ کی مراعات ختم کی جائے، محنت کش طبقے کو مراعات دی جائیں ، مزدور دوست لیبر پالیسی بنائی جائے کیونکہ محنت کشوں کو خوشحال بنائے بغیر پاکستان کی ترقی وخوشحالی ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں