آواران سے جھاﺅ جانے والی گاڑی کو حادثہ، خاتون جاں بحق، 18زخمی

آواران(بیورو رپورٹ ) آواران سے جھاو جانے والی پک اپ گاڑی کو حادثہ ، ایک شخص جاں بحق ، 18زخمی۔ آواران انتظامیہ کے مطابق آواران سے جھاو جانے والی پک اپ گاڑی جس میں بیس سے زیادہ مسافر جن میں بچے، خواتین اور مرد سوار تھے ۔ بریت چھڑائی میں کھائی میں گر گئے جسے کے باعث ایک خاتون زر بی بی زوجہ صابر جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کو لیویز پوسٹ بریت انچارج عرفان بلوچ اور نائب رسالدار منظور احمد نے فوراً ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں