پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔ پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے واقعات میں اضافہ ہوا، افغانستان سے مشتبہ افراد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، مشتبہ افراد کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، مشتبہ افراد نے انہی ہتھیاروں سے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 29 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا، ہلاک مشتبہ افراد سے پشین، نوشکی، ژوب آپریشن میں غیر ملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، پشین آپریشن کے دوران گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔ ضلع خیبر میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے ان مشتبہ افراد سے بھی غیر ملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، گوادر پورٹ پر ناکام حملے میں بھی دہشت گردوں نے غیر ملکی اسلحہ استعمال کیا۔ شمالی وزیرستان، میر علی، میرانشاہ، باجوڑ میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا، میانوالی ایئربیس حملے میں مشتبہ افراد سے برآمد اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا۔ تمام ثبوت سامنے آ نے کے بعد افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی اسمگلنگ، کالعدم تنظیم کا استعمال افغان حکومت کے دعوں پر سوالیہ نشان ہے، امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے کالعدم تنظیم کو سرحد پار مشتبہ افراد کے حملوں میں مدد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں