وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

اسلام آباد(یو این اے)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیر توانائی اویس لغاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی۔وفاقی وزرا اور وزیراعلی خیبر پختونخوا نے تمام معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا، وفاقی وزرا اور علی امین گنڈا پور نے پیر کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں