روس ،یہودی عبادت گاہ اور چرچ پر حملوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک، 12 افرادزخمی

ماسکو:روس ،یہودی عبادت گاہ اور چرچ پر حملوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک، 12 افرادزخمی روسی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے مقامی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، داغستان میں ہونے والے حملوں کے سلسلے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوئے۔حملہ آوروں نے اتوار کو داغستان کے شمالی قفقاز کے علاقے میں ایک یہودی عبادت گاہ، ایک آرتھوڈوکس چرچ اور ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔روسی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ان واقعات میں دو پولیس افسران سمیت تین افراد ہلاک جبکہ تیرہ دیگر زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں